اہل اسلام کی طرف سے فیمی نزم کی تعبیرات کے اصول و قوانین
اہل اسلام کی طرف سے فیمی نزم کی تعبیرات کے اصول و قوانین تفسیروتعبیر کے روایتی اصول سے بغاوت مساوات مرد و زن کے حامی مسلم مفکروں نے اپنے مؤقف کے اثبات کے لیے نہ صرف قرآن پاک کی مضحکہ خیز تفسیر کی ہے بلکہ تفسیر ِ قرآن ِ کریم کے مسلمہ اصول و ضوابط سے مکمل انحراف بھی کیا ہے۔ یہ لوگ مغربی عقیدہ ”مساوات مردوزن“ اور ”آزادی نسواں“ کو قرآن سے ثابت کرنےکےلیےکسی بھی حدتک جانےکےلیےتیارہیں اسی لیے وہ قرآن کودلیل کےطور پر استعمال کرتے ہوئے حقیقی تفسیر پر اپنی تاویلات کا پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس فکر کے حاملین کے نزدیک صرف قرآن ہی کامل شریعت ہے اور اس پر بھی وہ محض قرآنی الفاظ کو اہمیت دیتے ہیں اور ان الفاظ کے جدید معنی خود سے متعین کرتے ہیں جو کہ روایتی معنی سے ہٹ کر ہوتے ہیں۔ اس طرح سے مساوات مرد وزن تحریک کے مسلم مفکرین خودکو صحابہ اور علما اسلام کے فہم دین کو مسترد کر دیتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف حدیث سے انکار کرتے بلکہ اجتہاد کا نعرہ لگا کر شریعت کے اصولوں کو بگاڑ دیتے ہیں کیونکہ ان کا مطمع نظر احکامات دینیہ میں وسعت کی تلاش کے بجائے صرف اس پر اضافہ کرنا ہے جب کہ شرعی...